اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ قومی دفاع میں پاک فضائیہ کا کردار تاریخی ہے،معرکۂ حق میں سری نگر سے بھٹنڈا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ قومی دفاع میں پاک فضائیہ کا کردار تاریخی ہے،معرکۂ حق میں سری نگر سے بھٹنڈا تک پاک فضائیہ نے دشمن کو سبق سکھایا، پاکستان کے سائبر شاہینوں نے دشمن کی سائبر سیکیورٹی کو تباہ کردیا، بھارتی فضائیہ کوعبرتناک اورتذلیل سے بھرپور شکست دی،پاک فضائیہ اپنی فضائی سرحدو کی محافظ ہے ،پاک فضائیہ نے دنیا کے سرفہرست لڑاکا طیاروں کو خاک میں ملا دیا۔
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایئرہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاک فضائیہ کے جوانوں کو معرکۂ حق میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
