ایران امریکہ کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے گا،  ’سرخ لکیریں‘ طے  ہیں جن کا  احترام لازم ہوگا" ابراہیم عزیزی

 تہران (ویب ڈیسک)  ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ ایران امریکہ کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے گا، تاہم اس

بڑا ڈیٹا Apr 20, 2026 IDOPRESS

کیپشن: File Photo


تہران (ویب ڈیسک) ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ ایران امریکہ کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے گا، تاہم اس نے اپنی ’سرخ لکیریں‘ طے کر رکھی ہیں جن کا احترام لازم ہوگا۔

ابراہیم عزیزی کی الجزیرہ سے گفتگو کے حوالے سے بی بی سی نے بتایاکہ ایران نے امریکہ کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ’کسی بھی قیمت پر مذاکرات‘ کیے جائیں یا دوسرے فریق کے ہر طرزِ عمل کو قبول کر لیا جائے۔ ان کے مطابق ایران کی کچھ سرخ لکیریں ہیں جنھیں لازماً مدنظر رکھنا ہوگا۔

اس سے قبل ابراہیم عزیزی نے کہا تھا ’ایران آبنائے ہرمز پر اپنا کنٹرول چھوڑنے کے لیے کبھی تیار نہیں ہوگا، پاسدارانِ انقلاب کے سابق کمانڈر نے کہا کہ ’یہ ہمارا ناقابلِ تنسیخ حق ہے۔ آبنائے ہرمز سے گزرنے کا اختیار ایران طے کرے گا، بشمول اس بات کے کہ کن جہازوں کو گزرنے کی اجازت دی جائے، یہ اختیار اب قانون کی شکل اختیار کرنے والا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں