امریکی ریاست میں ملزم نے فائرنگ کر کے 8 بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی ریاست لوزیانا میں سفاک شخص نے فائرنگ کر کے 8 بچوں کو موت کی نیند سلا دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی

بڑا ڈیٹا Apr 20, 2026 IDOPRESS

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی ریاست لوزیانا میں سفاک شخص نے فائرنگ کر کے 8 بچوں کو موت کی نیند سلا دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا، فائرنگ کا واقعہ لوزیانا کے شہر شریوپورٹ میں پیش آیا، جس کے بارے میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے ایک ہی علاقے کے 3 مختلف گھروں کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں 8 بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔

رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں ایک سے 14 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں، واقعے کے بعد ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے فائرنگ کے تبادلے میں اسے ہلاک کر دیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کی وجہ گھریلو تنازع کو قرار دیتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ مقتولین میں سے اکثر کا تعلق حملہ آور کے اپنے خاندان سے تھا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں