لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر پاکستان کی مذمت

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر پاکستان نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان وزارت خارجہ

بڑا ڈیٹا Apr 9, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر پاکستان نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں جانوں کا ضیاع اور انفراسٹرکچر کی وسیع تباہی پر تشویش ہے،اسرائیلی اقدامات خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں،کارروائیاں بین الاقوامی قانون اور بنیادی انسانی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔

پاکستان نے عالمی برادری سے اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کیلئے فوری اور موثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے،پاکستان نے لبنانی حکومت اور عوام سے غیرمتزلزل یکجہتی کااظہارکیا ہے،لبنان کی خودمختاری ، علاقائی سالمیت ، امن اور استحکام کی مکمل حمایت کااعادہ کرتے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں