مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: پاکستان سے 37 پروازیں منسوخ، اندرون و بیرونِ ملک فضائی آپریشن متاثر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتِ حال کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن شدید متاثر ہوا ہے جس کے نتیجے میں آج ملک بھر سے مجموعی طور

سائنس Apr 9, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتِ حال کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن شدید متاثر ہوا ہے جس کے نتیجے میں آج ملک بھر سے مجموعی طور پر 37 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق فضائی حکام کاکہنا ہے کہ کراچی سے جدہ، نجف، ابوظبی، مدینہ، شارجہ اور دبئی جانے والی 11 پروازیں جبکہ لاہور سے دبئی، فجیرہ، کویت اور شارجہ کی 8 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

اسی طرح اسلام آباد سے کویت، العین، فجیرہ اور بحرین کے لیے 10 پروازیں جبکہ اسلام آباد سے کراچی اور گلگت کی 7 اندرونِ ملک پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

مزید برآں لاہور سے کراچی اور سکردو جانے والی 4 پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق خطے کی غیر یقینی صورتِ حال کے باعث فلائٹ شیڈول متاثر ہوا ہے جبکہ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ روانگی سے قبل اپنی پروازوں کی صورتِ حال متعلقہ ایئر لائن سے ضرور معلوم کریں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں