پیر محمد امین الحسنات شاہ کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس و تعزیت

دبئی (طاہر منیر طاہر) سابق وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی،متولی حضرت امیر المومنین رضی اللہ عنہ بھیرہ،  شاہ الکرم انٹرنیشنل انسٹی

بڑا ڈیٹا Apr 1, 2026 IDOPRESS

دبئی (طاہر منیر طاہر) سابق وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی،متولی حضرت امیر المومنین رضی اللہ عنہ بھیرہ، شاہ الکرم انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ اور دارالعلوم محمدیہ غوثیہ کے چانسلر پیر محمد امین الحسنات شاہ کی اہلیہ کے انتقال پر ملال کے موقع پر دبئی متحدہ عرب امارات کے ملک یاسر امتیاز اعوان اور پاکستان مسلم لیگ ن دبئی کے سینئر نائب صدر میا ں غلام محی الدین نے دلی اظہار تعزیت کیا ہے-


ملک یاسر امتیاز اعوان اور میا ں غلام محی الدین نے کہا کہ یہ صدمہ نہ صرف اہلِ خانہ کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے بلکہ ان تمام افراد کے لیے بھی باعثِ رنج ہے جو پیر محمد امین الحسنات شاہ کی دینی و سماجی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔متذکرہ احباب نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، اُن کے درجات بلند کرے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، پیر محمد امین الحسنات شاہ اور تمام اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور اس عظیم صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت دے۔آمین

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں