مریضوں کا ریکارڈ شناختی کارڈ پر محفوظ نہ کرنا لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

عی Nov 27, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کا طبی ریکارڈ قومی شناختی کارڈ نمبر پر محفوظ نہ کیے جانے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

دنیا نیوز کے مطابق شہری عبداللہ عثمان نے رانا سکندر ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں حکومت پنجاب اور سیکرٹری صحت کو فریق بنایا۔

درخواست گزار کے وکیل رانا سکندر ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ سرکاری ہسپتالوں میں زیادہ تر غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد علاج کی غرض سے آتے ہیں، جو اکثر اپنی ٹیسٹ رپورٹس اور دیگر طبی ریکارڈ محفوظ نہیں رکھ پاتے۔

درخواست گزار نے عدالتِ عالیہ سے استدعا کی ہے کہ وہ حکومت پنجاب کو صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کا میڈیکل ریکارڈ شناختی کارڈ نمبر پر محفوظ کرنے کا حکم جاری کرے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں