ویمنز بگ بیش لیگ: ڈینڈرا ڈوٹن ٹائمڈ آؤٹ ہونے والی پہلی کھلاڑی بن گئیں

ٹیک Nov 26, 2026 IDOPRESS

اوول(ڈیلی پاکستان آن لائن)ویمنز بگ بیش لیگ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی کھلاڑی کو غیر معمولی ’ٹائمڈ آؤٹ‘ قانون کے تحت آؤٹ قرار دے دیا گیا۔

میلبرن رینیگیڈز کی ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈینڈرا ڈوٹن برسبین ہیٹ کے خلاف میچ میں اس منفرد انداز میں وکٹ گنوانے والی پہلی کھلاڑی بن گئیں۔

جنکشن اوول میں کھیلے گئے میچ کے دوران رینیگیڈز کی اننگز کے 15ویں اوور میں دو وکٹیں گرنے کے بعد ڈوٹن کو ساتویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے طلب کیا گیا تاہم وہ مقررہ 75 سیکنڈ میں بیٹنگ کے لیے مکمل طور پر تیار نہ ہوسکیں۔

دوسری جانب کپتان سوفی مولینکس نے اعتراف کیا کہ ٹیم کی جانب سے فیصلہ کرنے میں تاخیر ہوئی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس واقعے کے باوجود میلبرن رینیگیڈز نے آخری گیند پر 138 رنز کا ہدف حاصل کرکے سنسنی خیز کامیابی اپنے نام کرلی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں