ٹوبہ ٹیک سنگھ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

عی Nov 27, 2026 IDOPRESS

ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں رجانہ روڈ پر کار اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 6 کمسن بچے، دو خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔

دنیا نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں چک نمبر 268 گ ب موٹے والا کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار کار ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، حادثہ اتنا شدید تھا کہ 10 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 6 سے 9 سال کی عمر کے 4 بچے، تقریباً 30 سالہ خاتون اور 30 سے 40 سال کی عمر کے 3 مرد شامل ہیں۔

حادثے میں 45 سالہ خاتون اور 5 سے 6 سال کی عمر کے 2 بچے زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی 5 گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں، ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں