
لاہور(افضل افتخار) شہریوں کے پیدائش، وفات، شادی اور طلاق کے سرٹیفکیٹس کے اجرا میں شفافیت یقینی بنانے اور جعلی دستاویزات کی روک تھام کے لیے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ملک بھر کی منتخب یونین کونسلز میں بائیومیٹرک تصدیق کا نظام متعارف کرا دیا۔
نئے نظام کے تحت متعلقہ سرٹیفکیٹ کے اجرا سے قبل درخواست دہندہ کی بائیومیٹرک تصدیق لازمی ہوگی، جس سے غلط اندراجات، بوگس اور جعلی سرٹیفکیٹس کے اجرا کی روک تھام میں مدد ملے گی۔نادرا کے مطابق اس نظام کا آغاز پائلٹ پراجیکٹ کے تحت پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر اضلاع میں بھی اس نظام کی تنصیب اور توسیع پر کام جاری ہے۔ منصوبے کی کامیابی کے بعد اسے مرحلہ وار پورے ملک میں فعال کیا جائے گا۔
