پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان

عی Nov 24, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے، 1500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 79 ہزار 77 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 91 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 77 ہزار 473 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ایشیائی سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق تائیوان کے تائیوان ایس ای انڈیکس میں 9 فیصد کا اضافہ ہوا، جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں 7 فیصد کی تیزی ریکارڈ کی گئی، جاپان کے نکی انڈیکس میں بھی 4 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا، جبکہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی معمولی تیزی دیکھی گئی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں