
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لکی مروت میں تھانہ صدر پولیس وین پر آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں دو اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ تمام زخمیوں کو سٹی ہسپتال لکی سٹی منتقل کر دیا گیا۔
زخمی ہونے والے اہلکاروں میں کامران اور سجاد جبکہ شہریوں میں ثناء اللّٰہ، شفقت اللّٰہ اور محمد ذیشان شامل ہیں۔
