
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پیٹرول پمپ مالکان نے وزیراعظم شہباز شریف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر تبدیل کرنے کے بجائے ماہانہ بنیاد پر تبدیل کرنے کی درخواست کردی۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق پیٹرول پمپ مالکان نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ تبدیلی کے بجائے ماہانہ بنیادوں پر ردوبدل کیا جائے۔
خط میں کہا گیا کہ روزانہ قیمتیں تبدیل ہونے سے پیٹرول پمپ مالکان کو مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ قیمتوں میں مسلسل تبدیلی سے کاروباری منصوبہ بندی اور اسٹاک کا انتظام مشکل ہوگیا۔
پیٹرول پمپ مالکان نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ قیمتیں کم ہونے پر مہنگے داموں خریدا گیا پیٹرول کم قیمت پر فروخت کرنا پڑتا ہے۔
