
ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کی قیادت میں یمن کے حوثیوں کے خلاف سرگرم عسکری اتحاد نے پیر کی علی الصبح اعلان کیا ہے کہ اس نے حوثیوں کی جانب سے دارالحکومت ریاض کی طرف داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو فضا میں روک کر تباہ کر دیا۔
بی بی سی اردو کے مطابق اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا: ’فضائی دفاعی نظاموں نے ایک بیلسٹک میزائل کو کامیابی سے تباہ کر دیا، جسے حوثی گروہ نے ریاض کی جانب فائر کیا تھا۔‘
بیان میں میزائل کے ملبے یا ممکنہ نقصان کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سعودی عرب اور یمن کے حوثیوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور حالیہ دنوں میں سعودی تنصیبات اور اہداف پر متعدد حملوں کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
