بھارت میں دو سروں والا نایاب سانپ برآمد، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

عی Oct 8, 2026 IDOPRESS

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ریاست گجرات میں ریسکیو اہلکاروں نے دو سروں والا نایاب سانپ زندہ حالت میں برآمد کیا ہے۔

ریسکیو ٹیم کے مطابق یہ غیر معمولی سانپ تقریباً 6 انچ لمبا ہے جو گجرات کے ضلع داہود کے گاؤں آگسوانی سے ملا ہے۔ یہ زہریلا نہیں ہے اور اس کے دونوں سر الگ الگ حرکت اور ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق سانپ میں بائی سیفلی نامی نایاب کیفیت پائی جاتی ہے، جس میں ایک ہی جسم پر دو سر بن جاتے ہیں۔ سانپ کو مقامی وائلڈ لائف ریسکیو ٹیم نے محکمہ جنگلات کی مدد سے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

EXTREMELY RARE 2-HEADED WOLF SNAKE HATCHES in INDIA — RESCUED 5-6 INCHES LONG with 4 EYES https://t.co/kA95QJNSfP

— RT (@RT_com) October 6,2026

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ گجرات میں زندہ دو سروں والے سانپ کی یہ پہلی دستاویزی ریسکیو سمجھی جا رہی ہے، جبکہ بھارت میں اس نوعیت کے صرف چند کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں