قطر کی ثالثی میں امریکہ اور ایران کے درمیان سفارتی رابطوں میں کوئی نمایاں پیش رفت نہیں ہو سکی،امریکی ویب سائٹ ایگزیوس کا دعویٰ

عی Sep 30, 2026 IDOPRESS

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی ویب سائٹ ایگزیوس نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر کی ثالثی میں امریکہ اور ایران کے درمیان جاری سفارتی رابطوں میں تاحال کوئی نمایاں پیش رفت نہیں ہو سکی، جبکہ مذاکرات سے آگاہ تین ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں فریق اپنے بنیادی مؤقف پر قائم ہیں اور کسی قسم کی پسپائی کے لیے تیار دکھائی نہیں دیتے۔

بی بی سی اردو کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پیر، 26 اکتوبر کو نیویارک روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ تہران نے قطر کے ذریعے اپنا مجوزہ منصوبہ واشنگٹن کو پہنچا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو توقع ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ منگل کے روز اس تجویز پر اپنا باضابطہ جواب دے گی۔


دوسری جانب، ایگزیوس نے دو باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ قطری حکام دونوں ممالک کے درمیان خلیج کم کرنے کی کوششیں بدستور جاری رکھے ہوئے ہیں، تاہم مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے اور دونوں فریقوں کے سخت مؤقف کے باعث ثالثوں میں مایوسی بڑھتی جا رہی ہے۔


ذرائع کے مطابق، قطر اب بھی رابطوں کا سلسلہ برقرار رکھنے کا خواہاں ہے، لیکن موجودہ صورتحال میں کسی فوری بریک تھرو یا معاہدے کے آثار نظر نہیں آ رہے۔ سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں واشنگٹن کے جواب اور دونوں جانب کے ردعمل سے مذاکرات کے مستقبل کا تعین ہوگا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں