سکیورٹی فورسز کی بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کامیاب کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک

عی Sep 30, 2026 IDOPRESS

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت ضلع سہراب کے علاقے مال مدرسہ کے قریب آپریشن کر کے ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا۔

سکیورٹی فورسز نے مال مدرسہ اور بتیگو کے درمیان دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد کو جہنم واصل کر دیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا، فتنہ الہندوستان کے ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لیا گیا ہے۔

سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کیلئے پر عزم ہیں۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں