
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایزل کی والدہ نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ وہ ان سے ملاقات کیلئے صرف وی لاگ بنانے آئے تھے اور انہوں نے کسی قسم کی مالی مدد نہیں کی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق رجب بٹ نے حال ہی میں بچوں سے متعلق اپنے متنازع بیان پر شدید تنقید کے بعد معافی مانگی تھی، جس کے بعد وہ انصاف کیلئے احتجاج کرنے والی ایزل کی والدہ سے ملاقات کیلئے بھی پہنچے تھے۔
ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر یہ اطلاعات گردش کرنے لگی تھیں کہ یوٹیوبر نے ایزل کی والدہ کی مالی معاونت بھی کی ہے۔
