
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے علاقے ڈیفنس میں غیرملکی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے معاملے میں سہولت کاری کے الزام میں خاتون کوگرفتارکرلیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ متاثرہ غیرملکی لڑکی کے دونوں موبائل ابھی تک نہیں ملے ہیں،2ملزمان گرفتار ہیں، تیسرے کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
