اسلام آباد ہائیکورٹ نے تھری ایم پی او کے تحت پی ٹی آئی ایم این ایز کی گرفتاری کیخلاف کیس میں عدالتی فیصلوں کی کاپیاں طلب کرلیں

عی Sep 29, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے تھری ایم پی او کے تحت پی ٹی آئی ایم این ایز کی گرفتاری کیخلاف کیس میں عدالتی فیصلوں کی کاپیاں طلب کرلیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے 2ایم این ایز کی تھری ایم پی او کے تحت حراست کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس خادم حسین سومرو نے کیس کی سماعت کی،پی ٹی آئی ایم این اے عادل بازئی اور داوڑ کنڈی کو تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیاتھا، وکیل بابراعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ اس عدالت کے فیصلے موجود ہیں جن میں اس طرح کے آرڈر کا کالعدم قرار دیا گیا،جسٹس خادم حسین سومرو نے کہاکہ آپ فیصلوں کی کاپیاں ایک بجے سے پہلے فراہم کردیں،ہم آج ہی اس پر آرڈر کریں گے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں