
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو طبی معائنے کیلئے پمز ہسپتال لایا گیا،طبی معائنے کے بعد فٹ قرار دیئے جانے پر قیدی کو21اگست صبح 5بجے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی کو 20اور21اگست کی درمیانی شب ہسپتال منتقل کیا گیا،سکیورٹی صورتحال کے باعث طبی معائنہ پمز ہسپتال میں کیاگیا،معائنے کے دوران شفا ہسپتال کے ڈاکٹرز بھی موجود تھے، ماہرڈاکٹروں نے تفصیلی معائنہ کیا اور قیدی کو طبی طور پر فٹ قرار دیا گیا،عطا اللہ تارڑ کا مزید کہناتھا کہ قیدی کی بہن عظمیٰ خان تمام طبی مراحل کے دوران موجود رہیں،طبی عمل مکمل ہونے کے بعد قیدی کو21اگست صبح 5بجے اڈیالہ جیل منتقل کیاگیا،
کچھ مزید تفصیلات:
طبی معائنہ پمز ہسپتال میں کرایا گیا جس میں الشفا ہسپتال کے ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔
پی ٹی ائی کے کارکنوں کی طرف سے جو سیکیورٹی کی صورتحال الشفا ہسپتال کے راستے میں اور باہر پیدا کی گئی اس کے پیش نظر ان کو پمز ہسپتال لے جایا گیا اور طبی معائنے کے مطابق وہ صحت… https://t.co/soNoD1bmu1
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) August 21,2026
