او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کیطرف سے مقبوضہ یروشلم میں "ای ون پلان" کے تحت 1,234 آبادکاری یونٹس کی تعمیر کی ٹینڈر کی مذمت 

عی Aug 21, 2026 IDOPRESS

جدہ (محمد اکرم اسد) اسلامی تتعاون تنظیم OIC کے سیکرٹری جنرل، حسین ابراہیم طہ نے اسرائیلی قابض حکام کی جانب سے مقبوضہ یروشلم میں نام نہاد "ای ون پلان" کے تحت 1,234 نئی آبادکاری یونٹس کی تعمیر کے ٹینڈر کے اعلان کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام استعماری آبادکاری، الحاق، جبری بے دخلی اور یکطرفہ حقائق مسلط کرنے کی پالیسیوں کا تسلسل ہے جس کا مقصد مقبوضہ فلسطینی علاقے کی قانونی، سیاسی اور آبادیاتی حیثیت کو تبدیل کرنا ہے۔

سیکرٹری جنرل نے اس آبادکاری منصوبے کے سنگین خطرات سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ بدوی برادریوں کی جبری بے دخلی کا باعث بنے گا اور مقبوضہ یروشلم کو اس کے فلسطینی گرد و نواح سے الگ تھلگ کرنے کی کوش ہے۔ اس کے علاوہ یہ فلسطینی زمین کے علاقائی اتحاد کو کمزور کرے گا اور دو ریاستی حل کے نفاذ کے لیے کی جانے والی بین الاقوامی کوششوں میں رکاوٹ ڈالے گا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں