
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے بھارتی وزیرداخلہ کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے اسے پروپیگنڈا قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق پاکستانی وزارت خارجہ نے بھارتی وزیر داخلہ کے اس الزام کی تردید کی ہے کہ پاکستان نے بھارت میں دہشت گردی کے لیے لوگ بھیجے ہیں۔
پاکستانی دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیرداخلہ کے بھارت میں دہشت گردی کیلئے افراد بھیجنے کے الزام کی تردید کرتے ہیں۔
اس سے پہلے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جھوٹا الزام لگایا تھا کہ بھارتی سکیورٹی ایجنسیوں نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے 200 افراد کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ امیت شاہ نے الزام لگایا تھا کہ یہ افراد بھارت میں تخریبی کارروائیاں کرنا چاہتے تھے۔
تاہم پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر داخلہ کے الزامات کو پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔
