
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین ایف بی آر راشد محمود کو تفویض سیکرٹری ریونیو ڈویژن کے اضافی چارج میں 3 ماہ کی توسیع دے دی گئی۔
نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق حکومت نے بیوروکریسی میں تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کرتے ہوئے تقرر کے منتظر نیاز محمد خان جوائنٹ سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن تعینات کر دیا۔
عارف کریم جوائنٹ سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی ڈویژن اور جوائنٹ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن ناصرہ بتول جعفری جوائنٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن تعینات کر دیا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشنز جاری کر دیے۔
اس کےعلاوہ غلام اللّٰہ شیخ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی میں ممبر لا مقرر جبکہ غلام اللّٰہ شیخ کو 3 سال کیلئے ممبر نیپرا تعینات کردیا گیا ہے۔
