
ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے پر پاکستان نے پہلی اننگزمیں 2 وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز بنا لیے ہیں۔
ویسٹ انڈیزکی پہلی اننگز کے 344 رنز کےجواب میں پاکستان کو برتری حاصل کرنے کے لیے مزید 78 رنز درکار ہیں۔
پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق نےذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار سنچری سکور کی، جبکہ بابر اعظم اور اذان اویس نے نصف سنچریاں بنا کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔
اس سےقبل ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 344 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی،جسٹن گریوز 73 اور روسٹن چیس 70 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،جبکہ پاکستان کے آف اسپنر ساجد خان نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
