
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے ضلع خضدار میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیو‘‘ کے مطابق کارروائی میں بارودی مواد سے بھری 2 گاڑیاں تباہ کردی گئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، دہشت گردوں کے ہمراہ بارودی مواد سے بھری دو گاڑیوں کا بروقت سراغ لگایا گیا، سکیورٹی فورسز کی فوری اور مؤثر کارروائی میں دونوں گاڑیوں کو کامیابی سے تباہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائی میں گاڑیوں کو آپریٹ کرنے والے بھارتی اسپانسرڈ 4 دہشت گرد مارے گئےعلاقے میں دیگر ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیےکلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
