
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں مالی سال ساڑھے 21 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنا ہوں گی، جولائی میں 2.2 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کی گئیں، جس میں 1.4 ارب ڈالر چینی کمرشل قرض جب کہ 80 کروڑ ڈالر دیگر بیرونی واجبات کی مد میں ادا کیے گئے۔
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق ایس بی پی گورنر نے بتایا کہ سٹیٹ بینک نے گزشتہ تین برسوں کے دوران 28 ارب ڈالر مارکیٹ سے خریدے ہیں، گزشتہ مالی سال 2025-26 کے دوران تقریباً 9 ارب ڈالر کی خریداری مقامی مارکیٹ سے کی گئی۔
