صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

عی Jul 30, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، خصوصاً خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے صدرِ مملکت کو خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کی موجودہ صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جاری اقدامات پر بریفنگ دی۔

صدر آصف علی زرداری نے دہشت گردی کے خلاف پاک افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کی بہادری، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور ملک میں پائیدار امن کے قیام کیلئے پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم قومی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں