
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹیکس سال 2026 کے لیے خوردہ فروشوں کی فکسڈ سکیم کا خصوصی طریقہ کار جاری کردیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایک سے زائد دکانوں کے مالکان، ٹئیر ون ریٹیلرز اور بعض پیشہ ور افراد اس سے مستثنیٰ ہوں گے جبکہ 2025 کے ریٹرن فائلرز کے لیے بھی شرائط مقرر کی گی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گزشتہ روز ٹیکس سال 2026 کے لیے خوردہ فروشوں کی فکسڈ سکیم کے لیے خصوصی طریقہ کار جاری کر دیا ہے جو ان افراد پر لاگو ہوتا ہے جو خوردہ دکانوں کے ذریعے آمدنی حاصل کرتے ہیں اور جن کا سالانہ ٹرن اوور 20 کروڑ روپے تک ہے۔
اس ریٹیلرز فکسڈ سکیم کے تحت بعض افراد مستثنیٰ ہوں گے، یہ سکیم ان افراد پر لاگو نہیں ہوگی جن کا کاروباری حجم گزشتہ 3 برسوں میں سے کسی ایک سال میں 20 کروڑ روپے سے تجاوز کر چکا ہو۔
