بادشاہ اور اہلیہ کے درمیان کشیدگی؟ ایشا ریکھی نے خاموشی توڑ دی

عی Jul 28, 2026 IDOPRESS

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ادیتیا پراتیک سنگھ سیسوڈیا المعروف بادشاہ کی اہلیہ ایشا ریکھی کا کہنا ہے کہ میرے شوہر کے اثر و رسوخ نے مجھے بےحد خوفزدہ اور پریشان کردیا۔

واضح رہے کہ 41 سالہ ریپر، گلوکار، گیت نگار اور میوزک پروڈیوسر کی اہلیہ کی تازہ انسٹاگرام پوسٹ ایک بار پھر اس بات کی طرف اشارہ کر رہی ہے کہ ان کے ازدواجی تعلقات میں مسائل جنم لے رہے ہیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق بادشاہ کی اہلیہ اور اداکارہ ایشا ریکھی نے پیر کی شام بالآخر اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنی خاموشی توڑ دی۔ یہ پوسٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چند روز قبل مداحوں نے دونوں کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کا اندازہ لگایا تھا۔

یہ پوسٹ اس کے چند روز بعد سامنے آئی جب ایشا نے بادشاہ کے ساتھ اپنی یادگار لمحات پر مبنی ایک جذباتی ویڈیو شیئر کی تھی۔

اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا: ہر طوفان ایک سبق ہے، ہر دعا ایک امید ہے، جس کے ساتھ ٹوٹے ہوئے دل کا ایموجی بھی شامل تھا۔ اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں