طوفانی بارشوں سے ملک بھر میں تباہی، 14 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

عی Jul 3, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) طوفانی بارشوں نے ملک بھر میں تباہی مچا دی، بارشوں اور سیلابی صورتحال سے کم از کم 14 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق سوات میں سیف اللہ جھیل میں کشتی ڈوب گئی جس سے 6 سیاح دم توڑ گئے،لاشیں نکال لی گئیں، ایک لاپتہ خاتون کی تلاش جاری ہے، جاں بحق تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

اٹک میں دیوار اور چھت گرنے کے واقعات میں 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

لنڈی کوتل میں آسمانی بجلی گرنےسے2 بچے جاں بحق اور4زخمی ہو گئے، دیربالا میں آسمانی بجلی گرنے سے مدرسے کی 20 طالبات زخمی ہوگئیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں