’یہ افغانستان کی خود مختاری پر حملہ اور علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے‘ انڈیا کی پاکستانی حملوں کی مذمت

عی Jun 30, 2026 IDOPRESS

نئی دہلی (ویب ڈیسک) انڈیا نے پاکستان کی جانب سے افغانستان پر فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ ’پاکستان کے غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل‘ کی عکاسی کرتا ہے اور یہ ’اندرونی ناکامیوں کا بوجھ‘ دوسروں پر ڈالنے کی ’بے سود کوشش‘ کا اظہار ہے۔

انڈین وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں پاکستان کے حملوں کو ’کھلی جارحیت، افغانستان کی خود مختاری پر حملہ اور خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ ان کے نتیجے میں متعدد شہری ہلاک ہوئے۔پاکستان کا دعویٰ ہے کہ اتوار کی شب ’مستند انٹیلیجنس اطلاعات‘ کی بنیاد پر پاکستانی فورسز نے افغانستان کے علاقوں پکتیکا، پکتیا اور کنڑ میں جماعت الاحرار اور تحریک طالبان پاکستان سے منسلک تین اہداف کو نشانہ بنایا اور 25 شدت پسندوں کو ہلاک کیا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں