خیبر پختونخوا میں 15 مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر

عی Jun 30, 2026 IDOPRESS

پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب 15 دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کر دی ہے۔

’’جنگ ‘‘کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مطلوب دہشت گردوں سے متعلق معلومات فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فراہم کریں۔ اطلاع دینے والے افراد کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق مطلوب دہشت گرد خورشید کے سر کی قیمت سب سے زیادہ 1کروڑ 20 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ دہشت گرد شیر آمین عرف کاکا کی گرفتاری یا اطلاع دینے پر 1 کروڑ روپے انعام دیا جائے گا، جبکہ قاری احسان اور شیر عالم کے لیے 60، 60 لاکھ روپے انعام مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح سپین شاہ، اعجاز اور دیگر مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت 50، 50 لاکھ روپے رکھی گئی ہے، جبکہ کفایت، حضرت حسین اور شریف اللہ کی گرفتاری یا اطلاع دینے پر 40، 40 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں