سندھ اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا بجٹ کثرت رائے سے منظور کرلیا، سپلیمنٹری گرانٹس کی بھی منظوری

عی Jun 29, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ اسمبلی نے مالی سال 2026-27 کے لیے ساڑھے 3کھرب روپے سے زائد کا بجٹ منظور کر لیا ۔

نجی ٹی و ی چینل ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق سندھ اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا بجٹ کثرت رائے سے منظور کرلیا ہے، اسمبلی نے سپلیمنٹری گرانٹس کی بھی منظوری دی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 344 ارب روپے کے خسارے کے باوجود حکومت نے 100 کے قریب ترقیاتی منصوبے مکمل کیے، اگلے سال 1800سے زیادہ منصوبے مکمل کرنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں سڑکوں کی حالت ٹھیک نہیں ہے، ہم نے تمام سڑکوں کا نقشہ بنالیا ہے،کچھ ایف ڈبلیو او کو دیں گے اور کچھ حکومت بنائے گی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں