پاکستانی فری لانسرز نے ریکارڈ آمدنی سے دنیا کو حیران کردیا

عی Jun 29, 2026 IDOPRESS

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی فری لانسرز نے ملکی تاریخ کا نیا سنگ میل عبور کرلیا، 11 ماہ کے دوران 1 ارب 60 کروڑ ڈالر (1.6 بلین ڈالرز) سے زائد آمدنی حاصل کرکے قیمتی زرمبادلہ کمایا۔

نجی ٹی وی چینل ’’اے آر وائی نیوز‘‘کے مطابق آئی ٹی اور اس سے منسلک شعبہ جات میں یہ کسی بھی ایک سال کی بلند ترین آمدنی ہے، ماہرین کے مطابق اب 10ارب ڈالر کا ہدف حاصل کیا جاسکتا ہے۔

اس حوالے سے فری لانسرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ابراہیم امین نے کہا ہے کہ پاکستانی فری لانسرز ملک کے لیے قیمتی زرمبادلہ کمانے میں صفِ اول کا کردار ادا کر رہے ہیں اور گزشتہ مالی سال کے دوران انہوں نے 1.6 ارب ڈالر کا زرمبادلہ پاکستان بھیجا۔

ابراہیم امین کے مطابق پاکستان کی 60 فیصد سے زائد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور اگر حکومت و نجی شعبہ ان کی مناسب رہنمائی اور تربیت کا اہتمام کریں تو ملک فری لانسنگ کے شعبے سے سالانہ 10 ارب ڈالر تک زرمبادلہ حاصل کر سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان فری لانسرز کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھا کر نہ صرف ملک میں بے روزگاری میں کمی لائی جا سکتی ہے بلکہ ملکی معیشت کو بھی مضبوط بنیادیں فراہم کی جا سکتی ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں