
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد پاکستان نے افغان صوبے پکتیا، پکتیکا اور کنڑ میں کارروائی کرتے ہوئے 25 دہشتگرد ہلاک کر دیئے۔
’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے’’ ایکس‘‘ پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سرحدی علاقے میں جماعت الاحرار اور فتنتہ الخوارج کی کمین گاہوں پر کارروائیاں کی گئیں۔سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر انٹیلی جینس آپریشن کرتے ہوئے مجموعی طور پر فتنتہ الخوارج کے 29 کارندے ہلاک کر دیئے۔ 28جون کو سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں آپریشن کیا ،آپریشن میں خارجی کمانڈر خان فروش عرف زابل 3 دہشت گردوں سمیت ہلاک ہوگیا۔
