
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محرم الحرام کے پیش نظر پشاور میں سینٹرل کنٹرول روم فعال کر کے محکمہ صحت کے افسران کی 24 گھنٹے ایمرجنسی ڈیوٹی کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔
محکمہ صحت کے مطابق ڈی جی ہیلتھ نے افسران کو ہوم ڈیپارٹمنٹ کے سینٹرل کنٹرول روم میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے، جہاں صحت سے متعلق معاملات کی مسلسل نگرانی کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ کنٹرول روم میں24 گھنٹے نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے 22 سے 25 جون تک افسران کی شفٹ وار ڈیوٹیاں مقرر کی گئی ہیں۔
محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ تمام نامزد افسران کنٹرول روم میں اپنی خدمات سرانجام دیں گے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے۔
