
اسلام آباد:(دنیا نیوز) سینیٹرفیصل واوڈا نے ایک بار پھر وفاقی حکومت پر کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
نجی ٹی چینل ’’دنیا نیوز‘‘ کے پروگرام ’’مہر بخاری کے ساتھ ‘‘میں اینکرمہربخاری نے سوال کیا وزیراعظم شہبازشریف میں کیا بیسٹ کوالٹی ہے؟
جس پر فیصل واوڈا نے وفاقی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے اس بارے کچھ نہیں پتا۔
اُنہوں نے کہا ہے کہ مجھے یہ پتا ہے بیوروکریٹس کو منسٹر بنا کر حکومت چلائی جارہی ہے، وزارتوں میں اربوں روپے کے کرپشن کے بازار مافیا کے ذریعے کھول رہے ہیں۔
