
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا فنانشل ماڈل 30 جون کو ختم ہو جائے گا جبکہ نئے سینٹرل کنٹریکٹس کی مدت یکم جولائی سے شروع ہو گی۔
روزنامہ جنگ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی فنانشل ماڈل کے حوالے سے فیصلہ کریں گے، نئے سال کے کنٹریکٹس میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کا امکان ہے۔
سابق چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کے دور میں 2023ء میں 3 برسوں کے لیے فنانشل ماڈل متعارف کرایا گیا تھا جسے موجودہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے دور میں تبدیل نہیں کیا گیا لیکن فٹنس اور پرفارمنس کی بنیاد پر کھلاڑیوں کی کیٹگریز میں ردو بدل کیا جاتا رہا۔
