معروف بھارتی گلوکار گرو رندھاوا اسٹنٹ کے دوران زخمی، ہسپتال داخل

ممبئی (ویب ڈیسک) پنجابی گلوکار اور اداکار گرو رندھاوا اپنی آنے والی فلم ’شانکی سردار‘ کےلیے اسٹنٹ کرتے ہوئے چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا

عی Feb 24, 2025 IDOPRESS

ممبئی (ویب ڈیسک) پنجابی گلوکار اور اداکار گرو رندھاوا اپنی آنے والی فلم ’شانکی سردار‘ کےلیے اسٹنٹ کرتے ہوئے چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گرو رندھاوا نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ہسپتال کے بستر پر لیٹے نظر آرہے ہیں۔ تصویر میں ان کے چہرے پر خراشیں بھی نمایاں ہیں۔

انہوں نے تصویر شیئر کراتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ’’میرا پہلا اسٹنٹ، میری پہلی چوٹ، لیکن میری روح مضبوط ہے۔ فلم ’شانکی سردار‘ کے سیٹ سے ایک یاد۔ ایکشن والا کام بہت مشکل ہے، لیکن اپنے ناظرین کےلیے سخت محنت کروں گا۔‘‘

یاد رہے کہ گرورندھاوا بھارتی پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں، اور ایک معروف گلوکار، شاعر اور میوزک کمپوزر ہیں۔ ان کے مشہور گانوں میں ’لاہور‘، ’اشارے تیرے‘، ’سلولی سلولی‘ اور ’تیرے تے‘ شامل ہیں۔

گرو رندھاوا اپنی نئی فلم ’شانکی سردار‘ میں نمرت اہلووالیا کے ساتھ کام کر رہے ہیں، جو اگلے سال ریلیز ہوگی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں