لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانوی وزیر خزانہ ریچل ریوز نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے اثرات سے معیشت کو بچانے کے لیے مخصوص اقدامات

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانوی وزیر خزانہ ریچل ریوز نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے اثرات سے معیشت کو بچانے کے لیے مخصوص اقدامات کی ضرورت ہے اور یہ اقدامات اس طرح ہونے چاہییں کہ شرحِ سود پر ان کے دیرپا اثرات نہ پڑیں۔
بی بی سی اردو کے مطابق مشرق وسطیٰ کے لیے قائم رد عمل کمیٹی کے اجلاس کے بعد ڈاؤننگ اسٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا: ’وزیر خزانہ اس بات پر واضح تھیں کہ حکومت کو چوکنا اور ذمہ دار ہونا چاہیے، اور 2022 کے توانائی بحران پر رد عمل دیتے ہوئے جو سبق سیکھے تھے، حکومت کو ان سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔‘
