
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے 2 لاکھ میٹرک ٹن سرپلس چینی کی برآمد کا طریقہ کارطے کر لیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی سربراہی میں سٹیئرنگ کمیٹی نے اہم فیصلے کرلیے، چینی کی برآمد ایل سی ایٹ سائٹ یا ایڈوانس پیمنٹ پر ہوگی۔
چینی برآمد پر شپمنٹ کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں ہوگی جبکہ ایکسپورٹ پروسیڈز کی رپورٹنگ سٹیٹ بینک کے ضوابط کے مطابق ہوگی۔
