سابق سینیٹر مشتاق سمیت 96 ملزمان کی ضمانت منظور

ٹیک Sep 7, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے کشمیر سے متعلق مظاہرے کے خلاف درج مقدمے میں سابق سینیٹر مشتاق سمیت 96 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کی جانب سے گرفتار 96 ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی۔ سرکاری وکیل راجا نوید حسین کیانی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ملزمان کی جانب سے سردار مصروف، زاہد بشیر ڈار اور آمنہ علی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانت کی درخواستیں منظور کیں۔ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان، رضی طاہر و دیگر کی ضمانت کی درخواستیں منظور کی گئیں۔


جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ریمارکس دیئے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیا بنا ہے، میں انتظار کر رہا تھا، دیر سے مت آیا کریں۔

پولیس کی جانب سے تھانہ شالیمار میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اسلام آباد کے سیکٹر ایف 10 میں کشمیر کے حوالے سے مظاہرہ کیا گیا تھا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں