
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی فی الحال کسی بھی اگلے اقدام سے گریز کرے اور چند روز کی مہلت دے تاکہ کوئی پیش رفت ہو سکے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے نام پیغام میں مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ راولا کوٹ اور گرد و نواح میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی ایک ماہ سے اپنے مطالبات کے لیے دھرنا دیئے ہوئے ہے اور حکومت سے مطالبات تسلیم کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس دوران کچھ ناخوشگوار واقعات رونما ہوئے، جن سے ماحول میں تلخی پیدا ہوئی، مگر کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے دھرنے اور مطالبات کا پارلیمان میں تذکرہ ہوا۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ مثبت پیش رفت پاکستانی و کشمیری عوام کے درمیان باہمی اعتماد کے لیے از حد ضروری ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں امید رکھوں گا کہ میری اپیل پر کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی مثبت جواب دے گی۔
