وفاقی آئینی عدالت، اسلام آباد ہائیکورٹ کل بند رہے گی

جگہ Nov 27, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی آئینی عدالت اور اسلام آباد ہائی کورٹ وفاقی دارالحکومت میں ریڈ زون کی بندش کے باعث وکلا، سائلین اور عدالتی افسران کو ممکنہ مشکلات کے پیش نظر بند رہے گی۔

نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کی منظوری سے چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے اور نوٹیفکیشن ڈپٹی رجسٹرار ایڈمن ارشد حسین کے دستخط سے جاری کیا گیا ہے۔

وفاقی آئینی عدالت کے رجسٹرار آفس کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریڈ زون کی بندش کے باعث وکلا، سائلین اور عدالتی افسران کو ممکنہ مشکلات کے سبب چھٹی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور 27 نومبر کی وفاقی آئینی عدالت اسلام آباد کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں