اسلام آباد اور راولپنڈی کو بند کرنے سے متعلق جمعیت علمائے اسلام کا اہم بیان آ گیا

جگہ Nov 27, 2026 IDOPRESS

لاہور ( طیبہ بخاری سے )اسلام آباد اور راولپنڈی کو بند کرنے سے متعلق جمعیت علمائے اسلام کا اہم بیان آ گیا ۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ ہم پرامن لوگ ہیں، ہمارا احتجاج بھی مکمل طور پر پرامن ہے، ملک بھر میں ہمارا احتجاجی سلسلہ جاری ہے۔ملک بھر کی قومی شاہراہوں پر احتجاج جاری ہے، تاہم اسلام آباد اور راولپنڈی کو بند نہیں کیا گیا اور نہ ہی بند کرنے کا کوئی ارادہ ہے۔ ترکیہ اور سعودی عرب کے معزز وفود کی پاکستان آمد کا خیرمقدم کرتے ہیں، مہمانوں کی آمد ہمارے لیے باعثِ مسرت ہے۔ جےیوآئی کبھی نہیں چاہتی کہ ہمارے احتجاج کے باعث کسی بھی قسم کے سفارتی عمل میں کوئی رکاوٹ پیدا ہو۔

ترجمان جے یو آئی نے کہا حکومت عوام کے آئینی حقوق کا احترام اور پرامن احتجاج کا راستہ دے۔پرامن احتجاج کو تشدد میں تبدیل کرنے کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے۔پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، سوات اور چکدرہ میں پیش آنے والے واقعات کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں