
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کامرہ کے قریب نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے سب انسپکٹر کو ڈمپر نے کچل دیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈمپر کے کچلے جانے پر سب انسپکٹر جاوید شنواری شہید ہوگئے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈیوٹی پر تعینات سب انسپکٹر کو ڈمپر کچل رہا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ڈمپر ڈرائیور جان بوجھ کر ایسا کر رہا ہے۔
حادثے کے بعد موٹر پولیس اہلکاروں کو ڈمپر کے پیچھے بھاگتے بھی دیکھا جا سکتا ہے جبکہ گرے ہوئے سب انسپکٹر کے قریب ایک مزید ڈمپر کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس، سلطان احمد چودھری نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
