
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا تھا، وہ معاہدہ کرنے کے بہت زیادہ خواہش مند ہیں۔
صدارتی جہاز ائیرفورس ون پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے مزید کہا کہ میں نہیں جانتا کہ ان کے ساتھ معاہدہ کرنا واقعی فائدہ مند ہو گا یا نہیں، مسئلہ یہ ہے کہ میں نہیں جانتا کہ آیا وہ معاہدے کا احترام کریں گے یا نہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ کیا امریکہ ایران کے ساتھ ایک مکمل فوجی تنازع کی طرف واپس جا رہا ہے، تو انہوں نے کہا کہ میں نہیں جانتا۔ لیکن ہم بہت جلد جیت جائیں گے۔
