پاکستان اور بھارت آج قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کریں گے

جگہ Jul 1, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور بھارت نے سفارتی ذرائع سے ایک دوسرے کی تحویل میں موجود قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بیک وقت تبادلہ دونوں ممالک کے مابین 2008 میں طے پانے والے قونصلر رسائی کے معاہدے کے تحت عمل میں لایا گیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت پاکستان اور بھارت ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو اپنے ہاں قید دوسرے ملک کے شہریوں کی فہرستیں شیئر کرنے کے پابند ہیں۔

طے شدہ طریقہ کار کے تحت پاکستان میں قید بھارتی قیدیوں کی فہرست اسلام آباد میں موجود بھارتی ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کی گئی۔

جبکہ بھارتی جیلوں میں قید پاکستانی شہریوں کی فہرست نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سپرد کی گئی۔ دونوں ممالک کے مابین یہ باقاعدہ تبادلہ دوطرفہ قونصلر روابط کو برقرار رکھنے کا ایک اہم حصہ ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں