بلوچستان میں راستہ بھٹکنے والے کراچی کے تاجر کا ساتھ کب کیا ہوا؟ تفصیل سامنے آگئی

جگہ Jun 30, 2026 IDOPRESS

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کراچی کے تاجر کی فیملی سے ساتھ پیش آنے والے انتہائی دلخراش اور افسوسناک واقعے نے ہر سننے والے کا دل چیر کر رکھ دیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ’’اے آ ر وائی نیوز‘‘ کے مطابق بلوچستان سے کراچی واپس آتے ہوئے راستہ بھٹک کر غیر محفوظ علاقے میں پہنچنے والے کراچی کے اس خاندان کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں خاندان کا سربراہ علی مرتضٰی جاں بحق اور اس کی اہلیہ شدید زخمی ہوگئیں۔ تاہم دو معصوم بچیاں معجزانہ طور پر محفوظ رہیں۔

ریسکیو کارروائی کے دوران زخمی خاتون اور دونوں بچیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا جبکہ جاں بحق ہونے والے تاجر کی میت بھی اسپتال پہنچائی گئی۔

ایک سوال کے جواب میں بابر یوسفزئی نے اعتراف کیا کہ دور دراز دیہی راستوں پر مزید حفاظتی اقدامات کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت کو ایسے علاقوں میں پولیس پکٹیں قائم کرنے اور خطرناک راستوں کی نشاندہی کے لیے سائن بورڈز نصب کرنے چاہئیں تاکہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جاسکے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں